ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چدمبرم کیس: عدالت کی وضاحت، دیگر کیس کے حقائق کا صرف حوالے کیلئے ہو ذکر

چدمبرم کیس: عدالت کی وضاحت، دیگر کیس کے حقائق کا صرف حوالے کیلئے ہو ذکر

Tue, 19 Nov 2019 20:48:42    S.O. News Service

نئی دہلی،19نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو واضح کیا کہ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو ضمانت دینے سے انکار کرنے والے اس کے حکم میں دوسرے کیس کے حقائق کا ذکر صرف حوالے کے لئے کیا گیا ہے۔جسٹس سریش کیت نے کہا کہ 15 نومبر کے احکامات میں کہیں بھی اس کا ذکر نہیں کیا گیا تھا کہ ایک خاص پیراگراف میں کئے گئے تبصرے چدمبرم کے معاملے کے ہیں۔آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں چدمبرم اس وقت جیل میں ہیں۔عدالت نے کیس پر از خود نوٹس لینے کے بعد یہ وضاحت دی ہے۔جسٹس کیت نے کہا کہ 15 نومبر کے ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے حکم کے پیراگراف 40 میں کہیں بھی اس کا ذکر نہیں ہے کہ الزامات کا تعلق چدمبرم کے معاملے سے ہے۔انہوں نے کہاکہ اس لیے اس میں کوئی غلطی نہیں ہے، اگرچہ مذکورہ پیراگراف (40) کو روہت ٹنڈن کیس کے الزامات کے طور پر پڑھا جائے۔ عدالت نے یہ وضاحت ای ڈی کی عرضی کا تصفیہ کرتے ہوئے دیا جس میں 15 نومبر کے حکم کے کچھ پیراگراف میں ہوئی غلطی کی اصلاح کی درخواست کی گئی تھی۔چدمبرم کے ایڈووکیٹ نے ای ڈی درخواست کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ قابل غور نہیں ہے اور ضمانت کا حکم منظور کرنے والی اس عدالت کو تحریری طور پر ہوئی خامی یا غلطی کے علاوہ اور کوئی تبدیلی کرنے کا حق نہیں ہے، لیکن یہاں پر معاملہ مختلف ہے۔ڈائریکٹوریٹ کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ اچانک، اس ایسا لگ رہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ نے فیصلے کے اس اقتباس کو اپنا بنیاد بنایا تھا جبکہ اسے فیصلے کے حصہ کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے اور 15 نومبر کے حکم میں اس کا حوالہ اس طرح دیا گیا ہے کہ گویا ای ڈی نے یہ دلیل دی تھی۔


Share: